پیکٹا میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انکشاف

لاہور(خصوصی رپورٹ)پیکٹا میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پیکٹا میں بغیر رولز منظور کرائے ہی بھرتیاں کرلی گئیں۔محکمہ خزانہ نے بھرتیوں پر اعتراضات اٹھا دیے ،دس دس لاکھ پر تین منیجنگ ڈائریکٹر بھرتی کیے گئے ۔دس ڈائریکٹرز کی بھرتیوں کے لیے بھی انٹرویو جاری ہیں۔پیکٹا نے بغیر رولز منظور کرائے ہی بھرتیاں کیں۔محکمہ خزانہ کے اعتراضات کے بعد پیکٹا انتظامیہ نے سوچ بچار شروع کردیا۔ڈائریکٹر کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹرز کی بھرتیاں کی جانی ہیں۔دس ڈائریکٹرز اور تیس کے قریب ڈپٹی ڈائریکٹر کی بھرتیاں کی جانی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پیکٹا کے بورڈ سے رولز کی منظوری لی گئی جو خودمختار باڈی ہے۔