پی اے اسی نے ایک ماہ میں خلاف قواعد بھرتیوں کے خلاف ایکشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
اسلام آباد(آ ئی ا این پی )پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس میں پاکستان پوسٹ میں خلاف قواعد 381بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ خلاف قواعد بھرتی کیے گئے 381بندے ابھی تک عہدوں پر بیٹھے ہیں، بتائیں کہ ابھی تک محکمے نے اس پر کیا کچھ کیا ہے۔وزارت مواصلات حکام نے بتایا کہ بھرتیوں میں 4 خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی، بھرتیوں کے لیے این او سی کا ایشو تھا اور ضرورت سے زیادہ بھرتیاں کی گئیں۔حکام نے مزید بتایا کہ خلاف قواعد بھرتیوں پر فیکٹ فائنڈنگ اور محکمانہ انکوائری ہوئی، انکوائری کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جن کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ان کی ترقی نہیں ہوگی۔کمیٹی نے ایک ماہ میں خلاف قواعد بھرتیوں کے خلاف ایکشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔