لاہور:بائیکرز لین کیلئے کروڑوں کی لاگت سے کیا گیا پینٹ بارش کی نذر

فیروزپورروڈ پربائیکرز لین پر بارش 11 کروڑ سے زائد کا ناقص پینٹ بہا لے گئی
 فیروزپور(آئی این پی )فیروزپور روڈ پر بائیکرز لین ٹریفک کیلئے وبال جان بن گئی ،بائیکرز لین پر کروڑوں کی لاگت سے کیا جانے والا پینٹ ناقص کوالٹی کے باعث بارش میں بہہ گیا۔ بارش 11 کروڑسے زائد کا ناقص پینٹ بہا لے گئی،بائیکرز لین پرکیاجانیوالاپینٹ مختلف جگہوں سے بارش کے پانی کیساتھ ہی بہہ گیا،ٹیپا نے بائیکرز لین کے باعث پیدا ہونیوالے مسائل دورکرنے کیلئے بھی اقدامات نہ کیے۔بس سٹاپس پر بسوں کے رکنے کیلئے متبادل پلان نہ دیا گیا،بارش کے پانی کے نکاس کا بھی کوئی انتظام نہ کیا گیا،بائیکرز لین بننے کے باعث فیروزپور روڈ پر ٹریفک جام معمول بن گیا۔