کروڑوں کی لاگت سے شروع ہونیوالا جلو ریزارٹ نامکمل

منصوبے کے مختلف حصوں میں تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود عدم توجہی 
لاہور( کرائم رپورٹر)کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا جلو ریزارٹ منصوبہ تاحال تعطل کا شکار ہے، جبکہ منصوبے کے مختلف حصوں میں تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود عدم توجہی کے باعث تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) انتظامیہ تاحال منصوبے میں شجرکاری کا عمل شروع نہیں کر سکی، جبکہ ٹف ٹائل، سوئمنگ پول اور با ئونڈری وال سمیت دیگر تعمیراتی کام بھی رکے ہوئے ہیں۔ تعمیراتی ڈھانچہ مکمل ہونے کے باوجود دیکھ بھال نہ ہونے سے عمارت دوبارہ بربادی کی جانب گامزن ہے۔مزید بر آں، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کام روک دیا گیا ہے، جبکہ محکمہ سیاحت کے سیکرٹری کی جانب سے اس منصوبے پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جا رہی۔ افسران من مانی میں مصروف ہیں، جبکہ ٹھیکے دار منصوبے کی نگرانی کے بجائے تفریح میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔