منشیات برآمدگی کیس:مجرم کو 20 سال قید، 8 لاکھ جرمانہ

 پولیس نے مومن خاں کو پکڑ کر قبضہ سے 12 پیکٹ چرس برآمد کی تھی
دیپالپور(خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور خلیل احمد نے منشیات برآمدگی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم مومن خاں کو 20 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، یاد رہے کہ مجرم کو سال 2024 میں تھانہ صدر دیپالپور پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضہ سے 12 پیکٹ چرس برآمد کی گئی تھی۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت نے کیس کے تفتیشی آفیسر دانیال لیاقت اور لیگل ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔