اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خوردنے منشیات بر آمدگی کے کیس میں مجرم شاہ محمد کو 9 سال قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج رینالہمحمد مسرور انور خان نے مجرم پر 80 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی،مجرم کو تھانہ چوچک پولیس نے گرفتار کر کے 2 پیکٹ چرس بر آمد کی تھی۔