نیویارک میں زہران ممدانی نے بطور میئر اپنا حلف اٹھا لیا، اور وہ شہر کے پہلے مسلمان میئر بن گئے ہیں۔
حلف ان کی اہلیہ کی موجودگی میں نیویارک کی اٹارنی جنرل نے لیا۔زہران ممدانی نے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کو شکست دی تھی۔ حلف برداری کے موقع پر انہوں نے کہا کہ "آج میری زندگی کا بڑا دن ہے، اپنی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔"میئر زہران ممدانی نے نئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر کے طور پر مائیک فلن کی تقرری کا بھی اعلان کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں موجودہ میئر ایریک ایڈمز سمیت متعدد کانگریس اراکین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔