اجتماعی قتل، جنسی زیادتی اور دیگر سنگین جرائم کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار
ہیگ (آئی این پی) عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر آفس نے پیر کو خبردار کیا کہ سوڈان کے شہر الفاشر میں کیے گئے مظالم جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 18 ماہ کے محاصرے، گولہ باری اور بھوک کے بعد نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز نے 26 اکتوبر کو شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جو دارفور کے مغربی علاقے میں فوج کا آخری مضبوط گڑھ تھا۔آئی سی سی کے پراسیکیوٹر آفس نے الفاشر سے موصول ہونے والی اجتماعی قتل، جنسی زیادتی اور دیگر سنگین جرائم کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا