عمران خان کو تسلیم کئے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا: فواد چودھری

پاکستان کے مسائل کا حل ٹرمپ نے نہیں پاکستان کے لوگوں نے نکالنا  ہے
 کبھی سپریم کورٹ اورکبھی امریکہ سے امیدیں لگانا درست نہیں:میڈیا سے گفتگو
لاہور (خصوصی رپورٹر )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے  عمران خان کی اہمیت تسلیم کیے بغیر ملک میں سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیاسی حالات میں پختگی نہیں ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ٹرمپ نے نہیں پاکستان کے لوگوں نے نکالنا ہے، کبھی سپریم کورٹ اورکبھی امریکہ سے امیدیں لگانا درست نہیں، تحریک انصاف سے انصاف اور انقلاب مینج نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ پرابلم ہے ان سے بانی پی ٹی آئی مینج نہیں ہو رہا، سیاسی استحکام کیلئے حکومت کو بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنی چاہیے، لوگوں کو جوڑنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو ذمہ داری لینا ہو گی۔