سعودی عرب: زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عمل شروع

ریاض(اے ایف بی)سعودی عرب میں زچگی کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3 ماہ تک تنخواہ کے قانون پر عمل شروع ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوشل سکیورٹی انشورنس پالیسی سے متعلق شاہی قانون کی منظوری 2 جولائی 2024 کو دی گئی تھی۔ سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق زچگی الاؤنس سعودی اور غیرملکی خواتین کے لیے یکساں ہوگا۔