اسلام آباد(آن لائن)ر ومانیہ کے سفیر ڈین سٹوئینسکو نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دہائیوں پرانے تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی جو اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔وزیر دفاع نے یورپی یونین کے قابل قدر رکن کے طور پر رومانیہ کی اہمیت اورپاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی تعلقات استوار کرنے پرسراہا۔ انہوں نے پاکستان کے زیر اہتمام کثیر القومی فوجی مشقوں میں رومانیہ کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مصروفیات امن اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔