صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گی
اسلام آباد(آن لائن) یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کاجا کالاس پاکستان کے سرکاری دورے پر (آج)پیر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی یونین کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کاجا کالاس کے دورہِ پاکستان میں یکم جون کو اہم ملاقاتیں ہوں گی، یورپی یونین کی نائب صدر محترمہ کاجا کالاس یکم جون کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گی۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت ہوگی، کاجاکالاس کی وزیراعظم اور صدرِ پاکستان سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطحی روابط میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔