ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں روز موسمِ سرما کی پہلی برف باری ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہو گیا۔ شمال مغربی علاقے تبوک ریجن میں واقع پہاڑی اور میدانی علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق تبوک صوبے میں جبل اللوز پر واقع سیاحتی اور پہاڑی مقام تروجینا میں برف باری ہوئی، جو سطح سمندر سے تقریبا 2 ہزار 600 میٹر بلند ہے۔