روپے کی قدر میں کمی برقرار، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام

روپے کی قدر میں کمی برقرار، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اختتام

ویب ڈیسک: پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف اقدامات جاری ہیں، تاہم اس کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

 اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے ڈالر کی قیمت 277.79 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رہا، اور 100 انڈیکس میں 366 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ پہلی بار 92,304 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 92,514 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 91,536 پوائنٹس رہی۔

مارکیٹ میں 32.82 ارب روپے مالیت کے 75.26 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، اور مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 49 ارب روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے کپیٹلائزیشن 11,858 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ اس مثبت کاروباری دن کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے اقتصادی چیلنجز اب بھی برقرار ہیں۔