پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان برقرار رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 242 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 168,817 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 280.30 روپے ہو گیا۔