اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس میں 519 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔

تجارت کے دوران انڈیکس 113,236 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جو ایک نئی بلند ترین حد ہے۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 112,717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔اسٹاک مارکیٹ کے ساتھ ساتھ کرنسی مارکیٹ میں بھی استحکام دیکھا گیا، جہاں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 279.66 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ماہرین کے مطابق، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے اور معاشی صورتحال میں بہتری کے اشارے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اثر ڈال رہے ہیں۔