پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث مارکیٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس میں 468 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 81 ہزار 866 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔دوسری جانب زرمبادلہ کی مارکیٹ میں بھی استحکام برقرار ہے۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور ڈالر 278 روپے 26 پیسے پر مستحکم رہا۔ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی اشاریوں میں وقتی استحکام کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ کرنسی مارکیٹ میں استحکام درآمدی اور بیرونی مالی صورتحال کے اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔