مضر صحت گوشت،13 دکانیں وگودام بند

19لاکھ 40ہزار کلو سے زائد گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ ، 23ہزار 380کلو ناقص گوشت تلف 
 لاہور (خصوصی رپورٹ ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ ماہ 8ہزار 773 میٹ شاپس، گودام اور میٹ سپلائر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر13 دکانیں وگودام بند کر کے 11مقدمات درج کئے،756کو 61لاکھ 24ہزار کے جرمانے کر دئیے گئے۔ 19لاکھ 40ہزار کلو سے زائد گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کے دوران 23ہزار 380کلو ناقص گوشت تلف کیا گیا۔