50سالہ شخص دو دن پہلے داتا دربار کے علاقے میں زخمی ہو ا تھا
گلبرگ میں پل کے قریب 30 نشئی کی ہلاک ہوگیا ، لواحقین کی تلاش
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ، ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق داتا دربار کیعلاقے میں گزشتہ روز ٹریفک حادثے کا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا،50 سالہ نامعلوم شخص کو دو روز قبل زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا ،دوسرے واقعہ میں گلبرگ کے علاقے سیون اپ پل کے قریب 30 سالہ نامعلوم شخص نشہ کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گیا ،متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ایدھی رضاکاروں کے ذریعے لاشیں مردہ خانہ منتقل کر کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔