جنوبی چھائونی سے 13 سالہ لڑکا اغوا

لاہور(کرائم رپورٹر) جنوبی چھائونی کے علاقے سے 13 سالہ لڑکے کو اغوا کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی ۔ بتایاگیا ہے کہ علی رضا قادری کا بیٹا ابراہیم اچانک لا پتہ ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر جنوبی چھاوٓنی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہل خانہ سے معلومات حاصل کیں۔پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔