زخمیوں میں 70 سالہ رفیق اور 35 سالہ طاہر علی شامل ، حالت تسلی بخش
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھائونی میں محلے داروں کے مابین لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھائونی گوہاوہ گائوں میں محلے داروں کے مابین لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 70سالہ رفیق اور بیٹا 35سالہ طاہر زخمی ہوگیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا پولیس کے مطابق زخمیوں میں 70 سالہ رفیق اور 35 سالہ طاہر علی شامل ہیں حالت تسلی بخش ہے،جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا