لاہور(کرائم رپورٹر )جنوبی چھائونی کے علاقے میں جواں سال لڑکی کو اغواکر لیا گیا، پولیس نے 17 سالہ ہما کے اغوا کا مقدمہ بھائی بلال کی مدعیت میں درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا کہ لڑکی گھرسے بازارگئی ،نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔