لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھائونی پولیس نے 4منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران پٹرولنگ مختلف مقامات سے 4منشیات فروش محمد خان، بدیع الرحمان، پرویز اور شعیب کو گرفتار کر کے 3 کلو 720 گرام چرس، 100 گرام آئس برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں ڈولفن سکواڈ نے ٹبی سٹی کے علاقے میں منشیات فرو ش سخی عباس سے 10لٹر دیسی شراب برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا۔