تہران(آئی این پی)ایران نے اسرائیل اور عالمی قوتوں کے تصفیے کے دباو کے باوجود یہودی باشندے کو اس کے جرم کے پاداش میں تختہ دار پر لٹکا دیا۔عرب میڈیا کے مطابق 20 سالہ یہودی نوجوان نے 2022 میں ایران کے مغربی شہر کی شاہراہِ عام پر لڑائی کے دوران ایک شخص امیر شوکری کو قتل کردیا تھا۔عدالت میں سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی سماعت میں قتل کے شواہد اور گواہان کے بیان کو دیکھتے ہوئے سزائے موت سنائی گئی تھی۔