لاہور ہائیکورٹ:بیوی و بیٹی کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے مجرم کی پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل مسترد

 لاہور(آئی این پی  )لاہور ہائیکورٹ میں بیوی اور بیٹی کو کلہاڑی سے قتل کرنے والے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی گئی۔دہرے قتل کے مجرم ظفر اقبال کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2رکنی بینچ نے کی، جس میں عدالت نے مجرم کی پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔دورانِ سماعت ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب ہمایوں سلیم پیش ہوئے۔