لاہور ہائیکورٹ کا پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کو بری کرنے کا حکم

 لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی اور بری کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس فاروق حیدر اورجسٹس علی ضیاء باجوہ نے پھانسی کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ماتحت عدالت نے حقائق نظرانداز کرتے ہوئے درخواستگزار کو چچازاد بہن کو قتل کرنے کے الزام پر سزا سنائی۔لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد مجرم کو بری کرنے کا حکم  دیدیا۔