ایران میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئرجنرل اورپائلٹ شہید

تہران(آئی این پی)ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی شہید ہوگئے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے دو اہلکار ملک کے پرامن جنوب مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہید ہو گئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کا ایک جنرل بھی شامل تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سیستان بلوچستان کے صوبے میں پیش آیا۔