وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کافیصلہ‘نئے افراد کو شامل کیا جائیگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  وقت آگیا ہے وفاقی کابینہ میں نئے لوگوں کو شامل کیا جائے، جلد وفاقی کابینہ میں رد و بدل ہوگا۔شہباز شریف  نے کہا کہ انتشار پھیلانے اور خدانخواستہ ملک کو دیوالیہ کرنے کے دہانے پر پہنچانے والوں کے ناپاک منصوبے ناکام ہوئے، ملک کی بقاء￿  کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دینے والوں کو تاریخ اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔