وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن میں اہم تبدیلیوں کافیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاق اور پنجاب میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن میں پارٹی سطح پر اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا گیا   ۔ ن لیگ کے  صدر نواز شریف نے اس سلسلے میں پارٹی رہنما ئو ں سے تجاویز طلب کر لیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کو پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے اٹھائے جانے کی بازگشت ہے اور نواز شریف نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو یہ عہدہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ نے وفاقی حکومتی ذمہ داریوں کی مصروفیت کے باعث عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ پارٹی کی سیکریٹری جنرل شپ پنجاب کے بجائے کسی دوسرے کو دی جائے اور پنجاب کے صدر اور سیکریٹری کا عہدہ بھی تبدیل کیا جائے‘ شہباز شریف کے صاحبزادے و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو ن لیگ پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے