ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز میں تبدیلیوں کا فیصلہ پاسپورٹ میںوالد کے ساتھ والدہ کا نام بھی شامل کیا جائے گا

 ویزا صفحات پر صوبوں کے تاریخی و ثقافتی مقامات کی تصاویر چھاپی جائیں گی ، نئے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے
  پاسپورٹ کیلئے اب پرانا ب فارم قبول نہیں ہوگا فیس میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ،ترجمان محکمہ امیگریشن
 اسلام آباد (آئی این پی )محکمہ امیگریشن و پاسپورٹس نے موجودہ پاسپورٹ کے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز میں تبدیلیوں کا فیصلہ  کیا ہے ۔نئے پاسپورٹ میں والد کے نام کے ساتھ ساتھ والدہ کا نام بھی شامل کیا جائے گا، جبکہ ویزا صفحات پر صوبوں کے تاریخی و ثقافتی مقامات کی تصاویر بھی چھاپی جائیں گی۔ترجمان احمد اقبال کے مطابق پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن اور سکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے، جس کی منظوری وزارتِ داخلہ سے حاصل ہو چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ویزا پیجز کے رنگ تبدیل کیے جائیں گے اور جدید ای پاسپورٹ ٹیکنالوجی کے تحت بایومیٹرک ڈیٹا نادرا کے نظام سے منسلک ہوگا۔اس کے علاوہ نئے پاسپورٹ میں ہولوگرام، لیزر اینگریونگ، یو وی واٹر مارکس اور ڈیجیٹل ویریفکیشن کوڈ جیسے جدید سکیورٹی اقدامات شامل ہوں گے تاکہ جعل سازی روکی جا سکے۔فیس میں ممکنہ اضافے سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ نادرا نے بھی اعلان کیا ہے کہ پاسپورٹ کیلئے  اب پرانا ب فارم قبول نہیں ہوگا اور بچوں کی رجسٹریشن کیلئے  ڈیجیٹل شناختی دستاویزات لازمی ہوں گی