سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بیرسٹر عقیل ‘حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب اور2خواتین کے نام پر مشاور ت جاری
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں توسیع کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔صدر ن لیگ نواز شریف پرانے اور تجربہ کار افراد کو کابینہ میں لانے کے خواہاں ہیں۔ذرائع کے مطابق کابینہ میں دس مزید ارکان شامل کئے جائیں گے، سردار یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چودھری، بیرسٹر عقیل کا نام شامل ہیں۔حنیف عباسی، سعد وسیم، شیخ آفتاب بھی وزراء کے نام پر غور جاری ہے۔لیگی قیادت کی دو خواتین کو بھی کابینہ میں لانے پر مشاورت جاری ہے۔