بھارت: مغربی بنگال میں بڑی سیاسی تبدیلی، بی جے پی کو پہلی بار واضح اکثریت

بھارت: مغربی بنگال میں بڑی سیاسی تبدیلی، بی جے پی کو پہلی بار واضح اکثریت

بھارت کی بھارت کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پہلی بار ریاست مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات جیت لیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 294 رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے 205 سے زائد نشستیں حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ گزشتہ 15 برس سے اقتدار میں رہنے والی ممتا بنرجی کی جماعت ترنمول کانگریس کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ممتا بنرجی طویل عرصے سے اس ریاست کی سیاست میں مرکزی کردار ادا کرتی رہی ہیں اور وزیرِ اعظم مودی کی پالیسیوں کی سخت ناقد سمجھی جاتی ہیں۔انتخابی نتائج کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ مغربی بنگال کے عوام نے بی جے پی کی کارکردگی اور حکمرانی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ کامیابی تاریخ کا اہم موڑ ثابت ہوگی۔سیاسی ماہرین کے مطابق اس نتیجے کے بعد بی جے پی کا اثر و رسوخ بھارت میں مزید بڑھنے کا امکان ہے، اور یہ جماعت ملک کی بڑی سیاسی قوت کے طور پر مزید مستحکم ہو جائے گی۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بی جے پی اب بھارت کی 28 میں سے تقریباً 20 ریاستوں میں حکومت کر رہی ہے۔دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں نظرثانی کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں اور اقلیتوں کے ناموں کے اخراج کے الزامات عائد کیے ہیں، تاہم حکومت نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس نتیجے سے بھارتی سیاست میں اپوزیشن مزید کمزور جبکہ حکمران جماعت کی پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہونے کا امکان ہے۔