بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری، 100 افراد قرنطینہ میں

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ہائی الرٹ جاری، 100 افراد قرنطینہ میں

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں نپاہ وائرس کے پھیلاؤ کی اطلاعات کے بعد مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات سخت کرتے ہوئے 100 کے قریب افراد کو گھروں میں قرنطینہ کر دیا ہے۔

 ایک مریض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق صورتحال کے پیش نظر تھائی لینڈ نے بھی احتیاطی تدابیر بڑھا دی ہیں اور مغربی بنگال سے آنے والے مسافروں کے لیے بڑے ہوائی اڈوں پر متعدی امراض کی اسکریننگ شروع کر دی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق نپاہ وائرس پہلی بار 1998 میں ملائیشیا میں سامنے آیا تھا اور یہ ایک خطرناک زونوٹک (zoonotic) وائرس ہے جو بنیادی طور پر چمگادڑوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔ فی الحال نپاہ وائرس کے لیے کوئی مخصوص علاج یا منظور شدہ ویکسین دستیاب نہیں، جس کے باعث حکام نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔