شہباز شریف نظام درست کریں گے:کیپٹن (ر) صفدر

شہباز شریف نظام درست کریں گے:کیپٹن (ر) صفدر

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ملک کے نظام کو درست کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی نوعیت کے مقدمات بنائے گئے، وارنٹ جاری ہوئے، تاہم وہ عدالت میں خود پیش ہوئے اور قانون کا سامنا کیا۔ ان کے مطابق وہ ہمیشہ عدالتی عمل کا احترام کرتے ہیں۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ موجودہ نظام کو اس طرح درست نہیں کیا جا سکتا، ملک کو گزشتہ 70 سال سے مختلف بحرانوں اور تجربات سے گزارا جا رہا ہے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر تاریخ میں مختلف سیاسی واقعات نہ ہوتے تو صورتحال بہتر ہو سکتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 33 سال تک مارشل لا ادوار سے گزرا، جس کے باعث جمہوری نظام کو مضبوط ہونے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے زور دیا کہ حقیقی جمہوریت کو ہی بہتر بنایا جانا چاہیے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے یہ بھی کہا کہ خطے میں جاری ایران-اسرائیل کشیدگی کے دوران پاکستان کا کردار واضح اور ذمہ دارانہ ہے۔