اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ مانیکا اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ مانیکا اڈیالہ جیل پہنچ گئیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر مبشرہ خاور مانیکا اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، جبکہ ان کے ہمراہ وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق مبشرہ خاور مانیکا نے والدہ سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔وکیل خالد یوسف چوہدری نے جیل انتظامیہ کو باضابطہ درخواست سے آگاہ کرتے ہوئے تمام تفصیلات بھی جمع کروا دیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ درخواست گزار جیل کے باہر موجود ہیں اور معاملے پر فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، جس کے بعد کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔