اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔کیس کی مزید سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔