اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت بحال کر دی ہے۔
جسٹس اعظم خان نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو ہدایت کی کہ وہ مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔