فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے آواران میں نمازِ جمعہ کے دوران مارٹر گولوں اور راکٹس سے سویلین آبادی، خاص طور پر بچوں کو نشانہ بنایا۔
اس حملے میں 4 بچے زخمی ہوئے۔یہ کارروائی ہندوستانی ایجنڈے کے تحت بلوچ نسل کشی اور بلوچستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے کو بے نقاب کرنے اور اسے کچلنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے اس حملے کو دہشت گردوں کی سفاکیت، بزدلی اور شکست خوردہ ذہنیت کا کھلا ثبوت قرار دیا۔ ان کے مطابق فتنہ الہندوستان کا ایجنڈا بلوچستان میں خوف و ہراس پھیلانا اور امن و امان کو تباہ کرنا ہے، تاہم بلوچستان کے عوام اس مکروہ کھیل کو پہچان چکے ہیں۔