پاک فوج نے اسپن بولدک اور کرم سیکٹر پر افغان طالبان و فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنادیے

پاک فوج نے اسپن بولدک اور کرم سیکٹر پر افغان طالبان و فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنادیے

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے سپن بولدک چمن کے علاقے میں علی الصبح تین مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، تاہم پاک فوج کی بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور ہونا پڑا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد عناصر مقامی آبادی اور دیہات کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جوابی کارروائی میں 15 سے 20 افغان طالبان ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی جانب سے تباہ کر دیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ افغان طالبان تجارت اور مقامی آمد و رفت کے مخالف ہیں۔مزید برآں، گزشتہ رات کرم سیکٹر میں بھی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی، جسے پاک فوج نے کامیابی سے ناکام بنا دیا۔
جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی 8 چوکیاں اور 6 ٹینک بمعہ عملہ تباہ کر دیے گئے، جبکہ متعدد دہشت گرد مارے گئے اور امریکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی مؤثر کارروائی کے بعد کرم سیکٹر میں مکمل خاموشی ہے، تاہم اسپن بولدک میں مزید افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔