فوڈ سیفٹی ٹیم نے پاکپتن کی حدود میں مشکوک گاڑی سے گوشت برآمد کیا، ڈرائیور گرفتار
پاکپتن( خصوصی رپورٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نیپاکپتن کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 62من مضر صحت گوشت اسلام آباد سپلائی کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔ ٹیم نے مشتبہ گاڑی کو ٹریس کر کے روک لیا۔گاڑی کو رکنے کا اشارہ دینے پر ڈرائیور نے 82-D کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فوڈ سیفٹی ٹیم نے تعاقب کے بعد گاڑی کو قابو کر لیا۔ چیکنگ کے دوران گاڑی سے تقریباً 2500 کلو مضر صحت اور خراب گوشت برآمد ہوا، جو مبینہ طور پر اسلام آباد منتقل کیا جا رہا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے فوری طور پر پولیس کو طلب کیا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا-