شیرگڑھ :2اشتہاری ملزم گرفتار

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ )تھانہ شیرگڑھ کی پولیس نے کارروائی کرکے 2اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتا رہونے والے سلمان عرف سلو اور عبدالرحمن اے کیٹیگری کے اشتہاری ہیں جو طویل عرصے سے روپوش تھے۔ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ جہانزیب حاکم نے شیر گڑھ سٹی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزم تھانہ شیر گڑھ پولیس کو ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی، خفیہ معلومات اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیابی سے ملزمان کو گرفتار کیا۔