گھریلو جھگڑے پر نوجوان کا گلے پر شیشہ پھیر کر اقدام خودکشی

بوریوالا (خصوصی رپورٹ)بوریوالا میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان کا اپنے گلے پر شیشہ پھیر کر اقدام خودکشی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تھانہ ماڈل ٹاو ن کے علاقہ گلشن ٹاو ن نور بلاک میں گھریلو جھگڑے پر ایک نوجوان نے اپنے گلے پر شیشہ مار کر خودکشی کی کوشش کی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔