وائس چیئرمین واسا کا گلبرگ ٹا ئون کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹ) وائس چیئرمین واسا شہباز احمد نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے گلبرگ ٹا ئون کا دورہ کیا۔ ترجمان کے مطابق وائس چیئرمین نے گلبرگ ٹا ئون میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں اور ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پرڈائریکٹر گلبرگ ٹا ئون سہیل قادر چیمہ نے وائس چیئرمین کو منصوبوں کے بارے بریفنگ دی اور بتایا کہ گلبرگ ٹا ئون کی11 سکیموں میں سے5 مکمل کر لی گئی ہیں ،10 مئی تک گلبرگ ٹا ئون کی تمام سکیموں کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر لیا جائے گا جس سے لاکھوں کی آبادی مستفید ہو سکے گی۔