لاہور (کرائم رپورٹر) وائس چیئرمین واسا شہباز احمد نے ٹکہ چوک میں زیر تعمیر واٹر ٹینک کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر پراجیکٹ ابوبکر عمران نے وائس چیئرمین کو بریفنگ دی کہ منصوبہ کی کھدائی کا کام تقریبا ًمکمل کر لیا گیا۔ منصوبے کو مون سون سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔