پنجاب بارکونسل :عرفان صادق تارڑ بلامقابلہ وائس چیئرمین منتخب

فاروق ڈوگر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی بن گئے، دونوں عہدیداراحسن بھون کے نامزد کردہ 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بار کونسل کے دو عہدوں کے لیے امیدواروں کا انتخاب،عاصمہ جہانگیر گروپ کے سربراہ احسن بھون کے نامزد کردہ امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ،عرفان صادق تارڑ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بلا مقابلہ منتخب ، فاروق ڈوگر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔وکلا کی جانب سے منتخب ہونے والے امیدواروں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔