سریا تاروں سے چھو جانے پر مزدور شدید زخمی

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی میں لوہے کا سریا بجلی کی تاروں سے چھو جانے پر مزدور شدید زخمی ہوگیا۔ نواحی گاؤں 40 بارہ ایل کا رہائشی ثمر نامی مزدور جو کہ مہر آباد چیچہ وطنی میں مزدوری کررہا تھا ، مکان کی چھت پر اچانک بجلی کی تاروں سے لوہے کا سریا چھو جانے سے شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔