بجلی کیتارعرصہ درازسے لٹک رہے تھے،ابوبکر رات کے وقت چھوگیا
ظفروال (خصوصی رپورٹ ) واپڈا کی غفلت کی وجہ سے نوجوان 11 ہزار کے وی کی تاروں سے چھو کر جاں بحق ہوگیا، تفصیل کے مطابق ظفروال اور شکرگڑھ روڈ پر واقع گا ئوں پنڈی ڈھونڈا کے رہائشی ابوبکر رات کے وقت گندم کی کٹائی کر کے آ رہا تھا، اہل دیہہ کے مطابق عرصہ دراز سے 11 ہزار کے وی کی تارے زمین سے صرف 4 سے5فٹ دوری پر لٹک رہی تھی، رات کے اندھیرے میں نوجوان تاروں سے چھو جانے سے موقع پر چل بسا، اہل دیہہ کا کہنا ہے واپڈا کے نوٹس میں لانے کے باوجود ان کو درست نہیں کیا گیا۔