بجلی کے لٹکتے تاروں سے چھو کر بچہ جھلس گیا

جھلسنے والے بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
بورے والا ( خصوصی رپورٹ)سیٹلائٹ ٹا ئون میں بجلی کے لٹکتے تاروں سے چھو کر 11سالہ بچہ جھلس گیا۔ بچہ کھیل رہا تھا کہ ہائی وولٹیج تاروں کی ز دمیں ا ? گیا۔ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، شہر میں غیر رجسٹرڈ ٹا ئونز میں من پسند افرا دکو بجلی کنکشن دینے کے لیے تاروں کے جال بچھا دیے گئے۔ تفصیل کے مطابق سیٹلائٹ ٹا ئون میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھو کر 11سالہ بچہ جھلس گیا ہائی وولٹیج تاروں کی زد میں  آکر جھلسنے والے بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔