خلیجی بحران نہ ہوتا تو بہت آگے جا چکے ہوتے شہبازشریف
پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریئے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، معاشی استحکام کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں‘ محفوظ مقام تک پہنچنے کیلئے درست سمت میں اپنا کردار جاری رکھیں گے
بین الاقوامی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں، معاشی ترقی کے لئے وزیرخزانہ اور دیگرحکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں:وزیراعظم کاتقریب سے خطاب
لندن (یواین پی‘آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اور مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لندن سٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب میں مدعو کیا جانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے بھرپور محنت کی ہے۔وزیراعظم کہنا تھا پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، کہ معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایک محفوظ مقام تک پہنچنے کے لیے درست سمت میں اپنا کردار جاری رکھیں گے، معاشی ترقی کے لیے وزیرخزانہ اور دیگرحکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ شہباز شریف نے بین الاقوامی کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔انہوں نے کہا پاکستان سرمایہ کاری کے لیے موزوں جگہ ہے