لاہور (کوخصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ ، دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ،جسٹس فاروق حیدر 6 مئی کوسماعت کریں گے ،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے ،درخواستوں میں م ئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کیلئے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ، سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ،سیاسی جماعتوں کے اجتماعات اور الیکشن کے دنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جاسکتا ، موجودہ حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے